پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 15اگست سے ہو گا

انسداد پولیو مہم کے دوران دوسرے صوبوں میں جانے والے بچوں کو بھی ویکسین پلائی جائے، صوبائی سیکرٹری کی ہدایت

بدھ 12 اگست 2020 16:46

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 15اگست سے ہو گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 15اگست سے ہو گا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران دوسرے صوبوں میں جانے والے بچوں کو بھی ویکسین پلائی جائے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 33 اضلاع میں پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تین ہزار سے زائد ویکسی نیٹر کام کر رہے ہیں، مزید دو ہزار ویکسی نیٹر بھرتی کیے جائیں گے۔سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی جی خان سمیت تمام ہائی رسک اضلاع کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ترجمان کے مطابق عارضی طور پر دیگر صوبوں میں جانے والے بچے پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ سیکرٹری صحت نے ان بچوں کو دیگر صوبوں میں جا کر ویکسین پلانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :