پراگ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، روزالی وان ڈیر اور یانینا وکمائیر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 12 اگست 2020 16:54

پراگ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، روزالی وان ڈیر اور یانینا وکمائیر کوارٹر ..
پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) ہالینڈ کی روزالی وان ڈیر اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار یانینا وکمائیر ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جیسیکا میلکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار میریم کولو دزیجووا پر مشتمل میزبان جوڑی پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

(جاری ہے)

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں جاری ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میںکھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کی روزالی وان ڈیر اور انکی بیلجیئم کی جوڑی دار یانینا وکمائیر نے سخت مقابلے کے بعد جیسیکا میلکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار میریم کولو دزیجووا پر مشتمل میزبان جوڑی کو 6-1، 1-6 اور 10-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :