آزاد پتن تا چکاں دا باغ تیتری نوٹ سڑک کو شاہراہ پونچھ کے نام سے منسوب

بدھ 12 اگست 2020 17:33

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) حکومت آزادجموں وکشمیر نے گزشتہ برس پانچ اگست کے بھارتی ظالمانہ اقدامات کے تناظر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کے لئے جہد مسلسل کے اعتراف میں آزاد پتن تا چکاں دا باغ تیتری نوٹ سڑک کو’شاہراہ پونچھ‘ کے نام سے منسوب کر دیا ہے جبکہ میرپور تا سماہنی سڑک براستہ پیر گلی کو’’شاہراہ جموں ‘‘ کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں حکومت آزادکشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔