Live Updates

طاہرکھوکھر کی پی ٹی آئی میں شمولیت ریاستی سیاست کیلئے نیک شگون قرار

بدھ 12 اگست 2020 17:33

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) طاہر کھوکھر کی تحریک انصاف میں شمولیت سے سیاسی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان نے ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو ریاسستی سیاست کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاہرکھوکھرجیسے فعال نظریاتی سیاسی رہنما اور سینئر پارلیمینٹرین کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے آزادکشمیر میں عمران خان اور بیرسٹر سلطان کے ویژن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور عوامی حقوق کے حوالے سے ایک موثر آوازجس کی شدت سے کمی محسوس کی جارہی تھی سامنے آئے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :