بلاول بھٹو زرداری نے صحافی خواتین واینکرز کو آن لائن ہراساں کیے جانے کا نوٹس لے لیا

بحیثیت چیئرمین قائمہ برائے انسانی حقوق مشترکہ بیان جاری کرنے والے صحافیوں و اینکرز کو بریفنگ کے لیے طلب کرلیا

بدھ 12 اگست 2020 18:14

بلاول بھٹو زرداری نے صحافی خواتین واینکرز کو آن لائن ہراساں کیے جانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ملک کی صحافی خواتین واینکرز کو آن لائن ہراساں کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں بریفنگ کے لیے طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 16 خاتون صحافی و اینکرز نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کیا تھا۔

خواتین صحافیوں کا کہنا تھا کہ آن لائن ہراسانی ایسے اکاؤنٹس سے کی جارہی ہے جو حکومتی جماعت کے افراد سے متعلقہ ہیں۔مذکورہ بیان کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے والی خواتین صحافی و اینکرز کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بریفنگ کے لئے طلب کرلیا۔