13 اگست کی شب پی ٹی آئی کی جانب سے سی ویو نشان پاکستان سے مشعل بردار عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی

ریلی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی، فیصل واوڈ،اراکین اسمبلی آفتاب صدیقی ،فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان اور دیگر شرکت کریں گے

بدھ 12 اگست 2020 18:19

13 اگست کی شب پی ٹی آئی کی جانب سے سی ویو نشان پاکستان سے مشعل بردار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پی ٹی آئی نے یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا اعلان کردیا۔ 13 اگست کی شب پی ٹی آئی کی جانب سے سی ویو نشان پاکستان سے مشعل بردار عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔ریلی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی، فیصل واوڈ،رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ،قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی،پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان اور دیگر رہنماشرکت کریں گے۔

انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میںمرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات میں کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک آزاد مملکت کے لیے مسلمانوں نے بے شمار قربانیاں دیں، آزادی جیسی نعمت کی حفاظت ہماری اجتماعی اور قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر شہری میں جزبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔

تمام پاکستانی اس وقت اپنے علاقوں،گھروں کو قومی پرچوں سے سجانے میں مصروف ہے۔ہر شخص آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منا رہا ہے، آزادی کا جشن اس شان سے منائے کہ اس سے ملک دشمن عناصر کے ارادوں پر پانی پھر جائے۔ملک دشمن عناصر ملک میں قائم دیر پا امن سے خائف ہیں،وہ یہ جان لیں کہ یہ پاک وطن ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا۔اس ملک کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں یہ ملک کامیابی و کامرانیوں کی راہ پر گامزن ہے۔جلد ہی پاکستان کا شمار ملک کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔ہم آزادی کے موقع پرشہر کراچی کے لوگوں کو آزادی کے جشن میں مدعو کرتے ہی۔