عمران خان حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن ملتوی کر کے جمہوریت کش فیصلہ کیا ہے، سردارجاوید ایوب

وفاقی حکومت اپنی الیکشن میں ناکامی دیکھ کر سیاسی حقائق تبدیل کرنے کے لئے عوام دشمن فیصلہ کیا ہے،پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات اتحاد نہیں کریگی، سابق وزیر جنگلات آزاد کشمیر

بدھ 12 اگست 2020 18:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر جنگلات، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن ملتوی کر کے جمہوریت کش فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اپنی الیکشن میں ناکامی دیکھ کر سیاسی حقائق تبدیل کرنے کے لئے عوام دشمن فیصلہ کیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات بروقت ہونے کے خواہشمند ہیں۔ وفاق کا کوئی جمہوریت دشمن اقدام برداشت نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات اتحاد نہیں کرے گی۔ ریاست مٰں پارلیمانی نظام ہے۔ صدارتی نظام کی آئین اجازت نہیں دیتا ہے۔ راجہ فاروق حیدر حکومت ناکا ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

4 سال سے ترقیابی بجٹ ضائع کر دیا ہے۔

کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کر سکے ہیں۔ کرونا وباء کے دوران ملکی غیر ملکی فنڈز کا حساب مانگتے ہیں۔ فوری آڈٹ کیا جائے۔ 8/8 کروڑ روپے کے فنڈز ممبران اسمبلی کو دے کر کرپشن کی گئی ہے۔ عمران خان حکومت اسلامی شعائر کا مذاق اڑٓ رہی ہے۔ علماء کرام کا تمسخر اڑا کر ان ی توہین کی جا رہی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کا باب بند کر دیا تھا۔

ان کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت قوم کے لئے عذاب ہے۔ عمران خان کی وجہ سے ملک میں آفات سماوی کا عذاب ہے۔ سلیم پروانہ ریاست کی صحافت کا تاج تھے۔ وہ نظریاتی صحافی تھے۔ ان کی وفات عظیم قومی المیہ ہے۔ وہ ریاست کے مایہ ناز صحافی تھے۔ غریبوں، ناداروں کے ساتھی تھے۔ سماج کے خدمت گزار تھے۔ وہ نوجوان صحافیوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے صحافت کے پیشہ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا۔ نو منتخب صدر وسیم خان پروانہ سلیم پروانہ کی جھلک ہیں۔ ان میں سلیم پروانہ کی عظیم خوبیاں موجود ہیں۔ نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے سلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب آمد پر صدر کلب وسیم پروانہ، غلام نبی بانڈے، راجہ ظفر میزائل، رانا الیاس، محترمہ عارفہ، محترمہ رفعت گیلانی، گلشاد بٹ، حاجی لطیف اعوان، اقبال پیرزادہ، چوہدری امتیاز احمد، راجہ شہزاد خان، راجہ بشارت حسین خان، اکبر مغل، برکت شاہ، وقارت کاظمی، اقبال میر، آغا سفیر حسین کاظمی، اور دیگر نے سردار جاوید ایوب کا استقبال کیا۔

صدر سلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب وسیم پروانہ نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ سلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب نظریاتی ادارہ ہے۔ سلیم پروانہ نے جو شمع جلائی تھی اس کو بجھنے نہیں دیں گے۔ غیر ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیں گے۔ سلیم پروانہ نے 30سال قبل ادارہ کا قائم عمل میں لایا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی، استحکام پاکستان، سماج خدمت ہمارا مشن ہے، ہم نوجوان سابق وزیر اور پیپلز پارٹی قد آور شخصیت کو ادارہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

سردار جاوید ایوب قد آور سیاست دان ہیں۔ وہ بحیثیت وزیراعظم ریاست کی نمائندگی کی اہلیت رکھتے ہیں۔ سردار جاوید ایوب کے ادارہ آمد وک قدرتی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سردار جاوید ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں پرنٹ میڈیا کی حیثیت میں کمی نہیں ہوئی۔ روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا چوتھا ستون ہے۔ اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سردار جاوید ایوب نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ جموں کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد، نئی دہلی نے نہیں کر سکتا ہے۔ اپنی قسمت کا فیصلہ کشمیریوں نے خود کرنا ہے۔ پی پی پی آزاد جموں وکشمیر اپنے قائد کے فرمان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کشمیر کی آزادی کی وجہ سے سفر کر رہا ہے۔

پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے۔ گلگت بلتستان کے الیکشن ملتوی کر کے وفاقی حکومت نے الیکشن مشکوک کر دیئے ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے الیکشن غیر جانبدارانہ، منصفانہ، شفاف ہونے چاہیے۔ اس سے مقبوضہ کشمیر مثبت پیغام جانا چاہیے۔ جی بی کے الیکشن کا التواء مقبوضہ کشمیر غلط تاثر جائے گا۔ ملک میں عمران حکومت نے مہنگائی کا طوفان لایا ہوا ہے۔ چینی 110 روپے کلو ہو گئی، گیس بجلی مہنگی آٹا 80 روپے کلو ہو گیا ہے۔ پاکستان کے عوام نجات دہندہ کی تلاش میں ہے۔ بلاول بھٹو ہی پاکستان کے عوام کا نجات دہندہ ہے۔ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں اگر وفاق نے مداخلت کی کوشش کی تو آزاد جموں کشمیر پیپلز پارٹی جمہوری کش اقدامات کی مزاحمت کرے گی۔