غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کا براحال ہو کر رہ گیا ہے،شیخ عقیل الرحمان

حکمران خود تو ائیر کنڈیشن والے کمروں میں آرام کررہے ہیں ،غریب عوام بجلی کیلئے ترس رہی ہے،حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہے،نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر

بدھ 12 اگست 2020 18:23

․مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کا براحال ہو کر رہ گیا ہے،حکمران خود تو ائیر کنڈیشن والے کمروں میں آرام کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب غریب عوام بجلی کیلئے ترس رہی ہے،حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہے،افسوس کا مقام ہے کہ وزیر اعظم کا تعلق بھی مظفرآباد سے ہے اور اُن کا اپنا ذاتی گھر میں مظفرآباشہر میں ہے اس کے علاوہ سپیکر آزادکشمیر اسمبلی کا تعلق بھی مظفرآباد ڈویژن سے ہے اور کئی ایم ایل اے جن کا تعلق مسلم لیگ نواز سے ہے کا بھی تعلق مظفرآباد مگر مظفرآباد کے مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی نام ہی نہیں لے رہا ہے وہاں 24گھنٹے بجلی میسر ہے ،مگر آزادکشمیر کے پانیوں پر بننے والے بجلی سے اپنے ہی شہر کے لوگ بجلی سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

ترہویں آئینی ترامیم کے بعدہم خودمختار ہونے کا دعویٰ کرنے والے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات نہ دلاسکے ،کس چیز سے خود مختار ہوئے ہیں ،اگر یہی خودمختاری ہے تو حکومت کو اقتدار میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں،ہاںتیرھویں آئینی ترامیم کیبعد آزادکشمیر کے حکمران گاڑیوں اور مراعات میں اضافہ ہوا ہے باقی غریب عوام کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زاہد امین عوام کے مسائل کا ازالہ کریں ،صرف بیانات کی حدتک محدود نہ رہیں بلکہ عوامی مسائل حل کروانے میںذاتی دلچسپی لیں ،اگر ایسا نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے کر مظفرآباد کی عوا م کے ساتھ مل کر بیٹھ جائیں ،عوام بیانات نہیں چاہتی بلکہ عوام اپنے مسائل کا ازالہ چاہتی ہے جو کہ نہ ہی حکمران جماعت سے ہورہا ہے اور نہ ہی دعویداروں سے ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں کیساتھ بڑی ذیادتی ہے ،بلکہ لیکن خطہ 3ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہاہے ،آزادکشمیر کے عوام کیساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ۔