ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسرکا مظفرآباد کے مختلف ڈیریز شاپس کا دورہ

بدھ 12 اگست 2020 19:06

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سردار محمد ثاقب کا اچانک مظفرآباد کے مختلف ڈیریز شاپس کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سید نوید نقوی ودیگر بھی ہمراہ تھے انھوں نے مختلف ڈیریز شاپس کے مالکان کو جرمانے بھی کئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد ثاقب نے کہا کہ عوام کی جان سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بہتر ین خوراک ہی بہترین مستقبل کی ضمانت ہے۔