یو ای ٹی میں قائم قرنطینہ سینٹرکی عمارت یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائیگا

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی قائم کردہ تین رکنی کمیٹی دو ایام میں عمارت کے استعمال اور مصرف کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی

بدھ 12 اگست 2020 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں کورونا مریضوں کیلئے قائم قرنطینہ سینٹریونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ سینٹر پنجاب حکومت کے زیر اہتمام جامعہ کے کالاشاہ کاکو ہاسٹل میں بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عمارت کے استعمال اور مصرف کا جائزہ لینے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

کمیٹی دو ایام کے اندر عمارت کے حوالے سے رپورٹ تیار کرکے کمشنرآفس میں جمع کروائے گی،جس کے بعد ہاسٹل کی عمارت جامعہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران یو ای ٹی لاہور نے مختلف شعبہ جات میں پنجاب حکومت کو اپنی خدمات پیش کیں۔ جنہیں حکومت کی جانب سے خوب سراہا گیا۔