مسلم لیگ ن نے اقلیتوں کیساتھ محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کی ،چوہدری فقیرآرائیں

بدھ 12 اگست 2020 21:41

بوریوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) قومی اقلیت ڈے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبر صوبائی سردار خالد محمود ڈوگر کے بھائی سردار محمد شاہد ڈوگر نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو آئین کے مطابق اپنی مذہبی عبادات اور رسومات کی اجازت ہے وہ ہمارے بھائی ہیں مسلم لیگ ن نے اقلیتوں کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کی ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل وہاڑی نذیر مسیح رندھاوا نے کہا کہ قائد تحریک شہید حق شہباز بھٹی کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نیکہا کہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کا آفس وہ واحد سیاسی ڈیرہ ہے جس نے ہمیشہ مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

کرسمس۔ایسٹرڈے اور کوئی بھی مسیحی تہوار مسیحی برادری کے ساتھ منایا ہے اس موقع سابق چیئرمین یونین کونسل سردار محمد اقبال ڈوگر۔چوہدری فرخ اسلام۔منظور برکت ماڑی والا۔پی ایس او محمد شاہد۔مسیحی مذہبی لیڈر کیتھولک چرچ تحصیل بوریوالا کے انچارج محترم فادر سلیم حفیظ نے خصوصی طور پر شرکت کی پادری حلیم۔پادری اصغر۔جا وید لاہوری۔ منیر نواب۔

پرویز عنایت۔گلزار مسیح۔ شہباز شریف۔غلام مسیح بھٹو۔پرویز مسیح۔ڈاکٹر وسیم رندھاوا۔روبنسن گھوش۔خالد غوری۔چوہدری جمیل مسیح سندھو۔جیمس بھٹی۔راناآرتھرجان۔ماسٹر منیر مسیح گل۔بابر۔اور مسیحیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام سے قبل پیارے وطن پاکستان کی بقاء۔ترقی۔امن و سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور یوم اقلیت ڈے کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا