ملک بھر میں ٹڈی دل کیخلاف 11067 مربع کلومیٹر پر کنٹرول آپریشن، 495985 مربع کلو میٹر پر سروے کی گیا،این ایل سی سی

بدھ 12 اگست 2020 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) محکمہ فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے ۔این ایل سی سی کے مطابق ملک بھر میں 11067 مربع کلومیٹر پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے ۔ ملک بھر میں 495985 مربع کلو میٹر پر سروے کیا جا چکا ہے ۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 263058 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 96747 ایکڑ پر سروے کیا گیا ۔این ایل سی سی کے مطابق ایک ضلع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر1376 ایکڑ پر آ پریشن کیا گیا۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 135673 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 133610 ایکڑ پر سروے کیا گیا ۔ ایک ضلع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر173 ایکڑ پر آ پریشن کیا گیا۔ ضلع تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ میں تقریبا 1000 ایکڑ پرایریل اسپرے کیا گیا۔