آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید07 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

بدھ 12 اگست 2020 22:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید07 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،35کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے اور204افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سی1کا تعلق مظفرآباد،1کا باغ اور5کا پونچھ سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک29433 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2164افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی1971افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جبکہ134مریض زیر علاج ہیں اور 59مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 22کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،6کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی1971 افرادمیں سے مظفرآباد سی618،جہلم ویلی37،نیلم 36،پونچھ سی132،باغ سی120،حویلی18، سدھنوتی61،میرپور450،بھمبرسی257جبکہ کوٹلی سی242مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرونا کی134 مریضوں میں سی116مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ18مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 7، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 7،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں1، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق26316افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :