یونیورسٹی لائء کالج صوبے میں انصاف و قانون کی تعلیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،وائس چانسلر جامہ بلوچستان

بدھ 12 اگست 2020 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ لاء کالج کے پرنسپل گل محمد کاکڑ اور دیگر نے وائس چانسلر کا استقبال کیا اور کالج کے تعلیمی سرگرمیوں ، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جامعہ کے وائس چانسلر کو آگاہ کیا اور مستقبل کے تعلیمی پروگرامز سمیت معیاری تعلیم کے فروغ ، تربیتی سرگرمیوں، مشترکہ طور پر سیمینار و تعاون و اشتراک عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس چانسلر نے لاء کالج کے تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی لائء کالج صوبے میں انصاف و قانون کی تعلیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ جس کی کثیر تعداد میں فارغ التحصیل انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان یونیورسٹی لاء کالج کی ترقی و بہتری کے لئے اپنی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں اور مشترکہ طور پر مختلف تعلیمی ، ترقیاتی منصوبوں کو پروان چڑھایا جائے گا۔

تاکہ صوبے کے طلبہ معیاری و پروفیشنل تعلیم کے حصول کو ممکن بنا کر روشن مستقبل کے خواب کوسر مندہ تعمیر بنا سکیں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی لاء کالج کے لائبیریریز، لیبارٹریز، کمپیوٹر لیب، تعمیر شدہ بلاک اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ آخر میں پرنسپل لاء کالج نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی رہنمائی کو کالج کی ترقی کے لئے اہم کرار دیا۔