آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے 15 اگست سے اسکول کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا
ایسوسی ایشن نے بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی
محمد علی بدھ 12 اگست 2020 20:13
(جاری ہے)
اس سے قبل بدھ کے روز ہی آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ رواں ماہ کے دوران ملک بھر میں نجی اسکول کھول دیے جائیں گے ۔
حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو نہیں مانتے، 15 اگست سے ہر صورت تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ کہا گیا کہ حکومت اگر گرفتاریاں کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن نجی تعلیمی ادارے کھول کر رہیں گے۔ اگر حکومت نے زیادتی کی تو پھر اساتذہ کیساتھ لانگ مارچ کیا جائے گا۔ گیلپ سروے کے مطابق بھی 74 فیصد والدین نے اسکولز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے لہذاٰ حکومت ہمارے اسکولز کھولنے کے فیصلے کو اپنے ساتھ ٹکراؤ نہ سمجھے بلکہ اس حوالے سے ہماری سرپرستی کرے۔ لاکھوں اساتذہ کا روزگار بھی انہی تعلیمی اداروں سے وابستہ ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے یہ سارا سلسلہ رک گیا ہے۔ اس ساری صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان بچوں کی تعلیم کا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے مارچ کے ماہ میں ہنگامی طور پر ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے تھے۔ ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش کو 5 ماہ کا عرصہ ہو چکا۔ جبکہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حالات بہتر رہے تو 15 ستمبر سے ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.