مستقبل نوجوانو ں کا ہے، خوابوں کو پورا کرنے کے لئے درست قدم اٹھائے تو روشن کل آپ کا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 12 اگست 2020 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانو کا مستقبل آپ کا ہے،اگر اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے درست قدم اٹھائے تو روشن کل آپ کا ہے،نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانا اور ملکی معاملات میں شراکت دار بنانا پیپلز پارٹی کا منشور ہی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہپیپلز پارٹی کی عوامی حکومتوں نے ہمیشہ نوجوان دوست پالیسیاں متعارف کروائی:شہید بھٹو پہلے سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے ملک بھر میں نوجوانوں کو متحرک کیا۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کی ترقی کے لئے نئی راہیں کھولیں: بم پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس کی حکومتوں نے پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے قائم کیے۔

(جاری ہے)

سندھ میں عوامی حکومت نے تمام بلدیاتی اداروں میں خصوصی نشستیں مختص کرکے نوجوانوں کی نمائندگی دی۔ نوجوانوں کو نمائندگی دینا کا یہ تسلسل آئندہ انتخابات کے دوران بھی جاری رکھا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان اب نوکریوں اور ملازمتوں کے جھوٹے دعویداروں کو بے نقاب کرنے کے لئے پرعزم ہیں:وہ عناصر جو نوجوانوں کا استحصال کرنے اور ان کے خوابوں کو برباد کرنے میں لگے ہوئے ہیں:نوجوان اب آئین و پارلیمان کی بالادستی کی چھتری تلے جمہوریت کا فروغ اور خوشحالی کا ایجنڈا چاہتے ہیں۔

تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کا موقعا میسر ہو۔ پاکستان عالمی کینواس پر ناقابل تسخیر ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرنے کے لیئے اب اپنے جوان بیٹوں و بیٹیوں کی جانب دیکھ رہا ہی