جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنمائوں کا حافظ حسین احمد کی والدہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 12 اگست 2020 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء مولاناعبدالکبیر شاکر ،بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ، میر محمد عاصم سنجرانی ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،پروفیسر عبدالرحمان موسیٰ خیل ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد ،امیر ضلع کوئٹہ حافظ نور علی نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کی والدہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجا ت کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔