یو ای ٹی میں قائم قرنطینہ سینٹرکی عمارت یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دی جائے گی

بدھ 12 اگست 2020 23:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں کورونا مریضوں کیلئے قائم قرنطینہ سینٹریونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سینٹر پنجاب حکومت کے زیر اہتمام جامعہ کے کالاشاہ کاکو ہاسٹل میں بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عمارت کے استعمال کا جائزہ لینے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

کمیٹی دو یوم کے اندر عمارت کے حوالے سے رپورٹ تیار کرکے کمشنرآفس میں جمع کروائے گی،جس کے بعد ہاسٹل کی عمارت جامعہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران یو ای ٹی لاہور نے مختلف شعبہ جات میں پنجاب حکومت کو اپنی خدمات پیش کیں جنہیں حکومت کی جانب سے خوب سراہا گیا۔