جی سی یو لاہور میں جنسی ہراسگی سے بچاؤ کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد

بدھ 12 اگست 2020 23:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں جنسی ہراسگی سے بچاؤکے موضوع پر ویبینار کا انعقاد،پنجاب محتسب رخسانہ گیلانی،جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور جی سی یو اینٹی ہراسمینٹ کمیٹی کی رکن پروفیسر ڈاکٹر فائزہ شریف نے خطاب کیا۔ ویبینار کو براہ راست سوشل میڈیا پر نشر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رخسانہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر شکایات کا فیصلہ کرنے کے لئے انہوں نے مختلف معاملات میں فرانزک لیبارٹری، ٹیلیفون ایکسچینج، سائبر کرائم سیل اور دیگر محکموں سے معلومات اور مدد لی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے پنجاب محتسب سے درخواست کی کہ وہ یونیورسٹیوں کی اینٹی ہراسمینٹ کمیٹی کے ممبروں کے لئے تربیت کا انتظام کریں۔