ویٹرنری یونیورسٹی کے وا ئس چا نسلر نے پو دا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

بدھ 12 اگست 2020 23:47

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں گذ شتہ رو ز وا ئس چا نسلرپرو فیسر ڈا کٹرنسیم احمد نے پرا ئم منسٹرز قو می شجر کا ر ی مہم کے تحت وائس چانسلر آفس کے سا منے پو دا لگا کر شجر کاری مہم کا آ غاز کیا ۔ پر نسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر لیا قت احمد اور اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر لیفٹینینٹ کر نل ریٹا ئر ڈ محمد الیا س عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ آلو دگی سے پاک صاف ستھرا ما حول بنا نے کی غر ض سے ویٹر نری یو نیورسٹی کے تمام کیمپسز جن میں را وی کیمپس پتو کی، کالج آف ویٹر نری اینڈ اینمل سا ئنسز جھنگ، خان بہا در چوہدری مشتا ق احمدکالج آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سا ئنسز نا رو وال اورپیرا ویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کرو ڑ لعل ایسن لیہ میں ہر یا لی کو فر وغ دینے کے لیئے ملکی بڑ ی شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ پو دے لگا ئیں جا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :