Live Updates

نیب آفس کے باہر واقعے سے حکومت کی بزدلی اور بوکھلاہٹ واضح ہوگئی، احسن اقبال

حکومت میں ہمت ہے تو کھل کر ہم سے اسمبلی کے اندر بات کرے، لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 اگست 2020 23:51

نیب آفس کے باہر واقعے سے حکومت کی بزدلی اور بوکھلاہٹ واضح ہوگئی، احسن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز پر حکومت نے ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کی ہے، حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو اسمبلی میں کھل کر بات کرے،ان ہتھکنڈو سے مسلم لیگ ن کے کارکنان اور مریم نواز ڈرنے والی نہیںہے، جنگلہ بس کے طعنے دینے والا اب خود 13 اگست کو پشاور میٹرو بس کا افتتاح کرینگے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کی ہمشیرکی وفات پر صوبائی سیکرٹریٹ پرپہنچے، احسن اقبال نے انجینئر امیر مقام کی ہمشیرا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے واقعہ نے حکومت کی بزدلی کو سامنے لایا، مریم نواز پر حکومت نے ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کی ،حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو اسمبلی میں کھل کر بات کرے،ان ہتھکنڈو سے کارکنان اور مریم نواز ڈرنے والی نہیںہے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا اورملک میں امن قائم کیا،ملک میں ترقیاتی منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچا یا ،تحریک انصاف نے اقتدار میں ملک کابیڑہ غرق کردیا ہے ،مہنگائی نے غریب عوام سے روٹی کاحق بھی چھین لیا ہے،بجلی ،گیس اورپٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،ملک کے ادارے کوفروخت کئے جارے ہیں، لیکن موجودہ حکومت اور عمران خان نے دوسالوں میں ملک کا ستیاناس اور بیڑا غرق کردیا پنجاب اور خیبرپختونخوا بچائوکرنے کی بات ہوگی،موجودہ حکومت نے معیشت ،خارجہ پالیسی سمیت تمام شعبوں کا بیڑا غرق کردیا ہے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ جنگلہ بس کے طعنے دینے والا اب خود 13 اگست کو پشاور میٹرو بس کا افتتاح کرینگے لیکن نقل کو عقل کی ضرورت ہوتی ہے، ن لیگ نے جو میٹرو گیارہ ماہ میں مکمل کیا پشاور میں پی ٹی آئی نے تین سال لگائے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی کا افتتاح نہ ہونے کے باعث اورینج ٹرین منصوبہ بھی رکوا دیا گیا تھاتاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی عوام سے چھپائی جائے جلد اے پی سی بلا کر تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات