برطانیہ اور فرانس تارکین وطن کا راستہ روکنے کے لیے مل کر کام کریں گے،کرس فلپ

بدھ 12 اگست 2020 22:40

برطانیہ اور فرانس تارکین وطن کا راستہ روکنے کے لیے مل کر کام کریں گے،کرس ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) برطانوی امیگریشن کے وزیر کرس فلپ کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور فرانس تارکین وطن کے راستے بند کرنے کے نئے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئیمل کرکام کریں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں فرانسیسی حکام سے ملاقات کے بعد کرس فلپ نے بتایا کہ صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور اگر ہم اس راستے کو ناقابل شناخت بناسکیں جو ہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں تو تارکین وطن کے پاس فرانس آنے کی کوئی وجہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے سینکڑوں افراد جن میں کچھ بچے بھی شامل ہیں شمالی فرانس کے عارضی کیمپوں سے جنوبی انگلینڈ جاتے ہوئے پکڑے گئے ہیںاور یہ لوگ دنیا کے مصروف ترین راستوں میں سے ایک کو اوورلوڈ ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے عبور کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پیرس اس آپریشن کی نگرانی کے لئے ایک خصوصی کمانڈر کی تقرری کے لندن کے اقدام کی عکسبندی پر راضی ہوگیا ہے۔