وزیراعظم کے کوروناامدادی پیکج سے 540 ارب روپے استعمال نہ ہونے کا انکشاف

وفاقی حکومت کی جانب سے پروسیجرل شرائط کی وجہ سے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے مختص کردہ 1250 ارب رپوے کے امدادی پیکج میں سے 540 ارب روپے استعمال نہیں ہوسکے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 12 اگست 2020 23:10

وزیراعظم کے کوروناامدادی پیکج سے 540 ارب روپے استعمال نہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست 2020ء) وزیراعظم کے کوروناامدادی پیکج سے 540 ارب روپے استعمال نہ ہونے کا انکشاف، وفاقی حکومت کی جانب سے پروسیجرل شرائط کی وجہ سے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے مختص کردہ 1250 ارب رپوے کے امدادی پیکج میں سے 540 ارب روپے استعمال نہیں ہوسکے، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرین کیلئے گزشتہ مالی سال کے دوران اعلان کردہ 1250 ارب روپے کے وزیراعظم امدادی پیکج کے 540 ارب روپے استعمال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے وزیراعظم امدادی پیکج کے باقی بچ جانے والے 540 ارب روپے رواں مالی سال کے دوران استعمال کرنے کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ علاوہ ازیں سارک کویڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کیلئے اضافی 3 ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے 92 فیصد مریض مکمل صحت ہوگئے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 6 فیصد رہ گئی ہے، گزشتہ24 گھنٹے میں 5 اموات ہوئیں جبکہ مزید 1947 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹتے ہی کیسز کی تعداد نیچے آنا شروع ہوگئی اور صحت یابی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 162 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ 5 افراد اموات رپورٹ ہوئیں اور 1947 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک میں کورونا کے 92 فیصد مریض مکمل صحت ہوگئے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 6 فیصد یعنی 22778 رہ گئی ہے۔ اگر پاکستان میں مجموعی کیسز کو دیکھا جائے تو مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ اس میں 2 لاکھ 63 ہزار 143 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ 6 ہزار 129 کا انتقال ہوا ہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہیں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا اور کاروبار کھول دیے گئے ہیں۔