عثمان بزدار کرپشن کیس میں نیب کی معاونت اہم صوبائی وزیر نے کی ہے جو خود وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں: سینئر صحافی کا دعویٰ

عثمان بزدار نے 2سالوں میں ایک بہت بڑی غطلی کی کہ ایک ایسا وزیر جو پنڈی سے راجہ ہے ان پر اعتماد کر کیا: عارف حمید بھٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 12 اگست 2020 23:41

عثمان بزدار کرپشن کیس میں نیب کی معاونت اہم صوبائی وزیر نے کی ہے جو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 اگست2020ء) عثمان بزدار کرپشن کیس میں نیب کی معاونت اہم صوبائی وزیر نے کی ہے جو خود وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار نے 2سالوں میں ایک بہت بڑی غطلی کی کہ ایک ایسا وزیر جو پنڈی سے راجہ ہے ان پر اعتماد کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب آفس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے لیے حالات ناسازگار تھے۔

نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے ان سے سوالات کیے، جبکہ عثمان بزدار کسی سوال پر بھی مطمئن نہیں کرسکے۔تجزیہ کار کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے جو سمریاں بھجوائی گئی تھیں وہ پیش کی گئیں، جس پر نیب بار بار شراب کے لائسنس کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔ جبکہ ایک درجن سے زائد سوالات کیے گئے مگر عثمان بزدار نے کسی ایک بات کا بھی جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کرپشن کیس میں نیب کی معاونت اہم صوبائی وزیر نے کی ہے جو خود وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔ خیال رہے کہ آج قواعد و ضوابط کے برعکس شراب لائسنس کے اجراء کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نیب لاہور آفس پیش ہوگئے جہاں ان سے پونے 2 گھنٹے تک تحقیقات کی گئی ،نیب نے وزیر اعلیٰ کو 12سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیدیا جس کا18اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست جمع کرا دی جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق مزید ایک شخص نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دیدی ہے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار انتہائی مختصر سٹاف کے ساتھ بغیر پروٹوکول نیب دفتر پہنچے۔ وزیراعلیٰ لینڈ کروزر پر جبکہ سٹاف کے ارکان کار میں نیب دفتر پہنچے ۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نے وزراء ، مشیروں ،پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو نیب آفس نہ آنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔

نیب دفتر میں تفتیشی ٹیم نے نجی ہوٹل کو شراب کے لائسنس کے اجراء میں قواعد و ضوابط نظر انداز کرنے پر سوالات کئے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تقریباً پونے دو گھنٹے تک نیب دفتر میں موجود رہے اور اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 12سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا گیا ہے اور انہیں 18اگست تک اس کا جواب دینے کا پابند کیا گیا ہے ۔