اتحاد ائیرلائن کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

نئے قانون کا اطلاق 16اگست سے ہوگا، مسافر کا کورونا ٹیسٹ 96گھنٹے کے اندر ہونا ضروری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 اگست 2020 01:07

اتحاد ائیرلائن کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ..
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2020ء) اتحاد ائیرلائن کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار، نئے قانون کا اطلاق 16اگست سے ہوگا، مسافر کا کورونا ٹیسٹ 96گھنٹے کے اندر ہونا ضروری، ایئر لائن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ابوظہبی سے اور اس کے راستے اتہاد ایئر ویز کی تمام پروازوں کے مسافروں کو لازمی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

ابو ظہبی جانے والے تمام مسافروں کو حکومت سے منظور شدہ جانچ کی سہولت سے منفی کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ ظاہر کرنا لازمی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 16 اگست سے ابوظہبی سے روانہ ہونے والے تمام مہمانوں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔ اس حوالے سے تمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مسافروں کو ان کی روانگی سے قبل 96 گھنٹوں کے اندر اندر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور کسی پرواز میں سوار ہونے کے لیے منفی ٹیسٹ کے نتائج کا سرٹیفکیٹ ضرور دکھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کر دیا ہے کہ آج کے روز سے امارات واپس آنے والوں کو انٹری پرمٹ بنوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اعلان کے اماراتی ویزہ ہولڈرز جو اس وقت امارات سے باہر مقیم ہیں، اگر ان کے پاس کارآمد ویزہ ہے تو انہیں امارات واپس آنے کے لیے کسی انٹری پرمٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس سے پہلے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ(ICA) کی جانب سے مملکت واپس آنے کے لیے انٹری پرمٹ حاصل کرنے کی جو شرط عائد کی گئی تھی، وہ اب ختم کر دی گئی ہے۔

جس کے بعد اماراتی ریاستوں ابوظبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، اُم القوین اور فجیرہ کے ویزہ ہولڈرزانٹری پرمٹ کے بغیر امارات داخل ہو سکیں گے۔ البتہ دُبئی کے ویزہ ہولڈرز پر انٹری پرمٹ حاصل کرنے کی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔