روس کا کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعوی کھوکھلا اور خطرناک ہو سکتا ہے
اگلے تین سے چار ماہ نازک ہیں، عوام ویکسین آنے تک سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری رکھیں: پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان کی پی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
جمعرات 13 اگست 2020 00:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کی 150 کمپنیاں ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں، 8 سے 10 کمپنیوں کے فیز تھری کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں جن میں چین کی ایک بڑی کمپنی بھی شامل ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ چینی کمپنی کا پاکستان میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کیلئے کراچی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سینٹر آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز سے معاہدہ ہوا ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے اور جلد ہی پاکستان میں ٹرائلز شروع ہو جائیں گے، اگر پاکستان میں ٹرائلز کامیابی سے ہوئے تو اگلے سال فروری یا مارچ تک ویکسین آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز کم ہوئے ہیں لیکن وباء ابھی ختم نہیں ہوئی، کورونا دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے اسلئے عوام کو چاہیے کہ سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں اور ماسک پہنیں، اس وقت وباء کے خلاف واحد علاج احتیاط ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ حکومت کا لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ درست ہے کیونکہ ہمیں متوازن ماحول رکھنے کی ضرورت ہے، وباء سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ چلانا بھی ضروری ہے تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے۔مزید قومی خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.