چین: بیٹا چاہیے تھا بیٹی پیدا ہو گئی، والدین نے نومولود بچی کو کوڑے دان میں پھینک دیا

کچرا اٹھانے والے کو نومولود بچی کوڑا دان میں پڑی ملی جس کو فلاحی مرکز بھیج دیا گیا، والدین کو گرفتار کر لیا گیا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 13 اگست 2020 07:11

چین: بیٹا چاہیے تھا بیٹی پیدا ہو گئی، والدین نے نومولود بچی کو کوڑے ..
بیجنگ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست 2020ء) بیٹا چاہیے تھا بیٹی پیدا ہو گئی، والدین نے نومولود بچی کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔ کچرا اٹھانے والے کو نومولود بچی کوڑا دان میں پڑی ملی جس کو فلاحی مرکز بھیج دیا گیا، والدین کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چین میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں نومولود بچی کو اس کے اپنے ہی والدین نے کوڑا دان میں پھینک دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نومولود بچی کے والدین کو لڑکا چاہیے تھا جبکہ ان کے ہاں خواہش کے برعکس لڑکی پیدا ہو گئی۔ لڑکی پیدا ہونے پر والد نے نولود بچی کو بے یارو مددگار کوڑا دان میں پھینک دیا، جہاں خوش قسمتی سے ایک اسٹریٹ کلینر کے وقت پر پہنچ جانے سے اس کی جان بچ گئی۔ نیوز رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے کے ہاں پہلے ہی 2 بیٹیاں پیدا ہو چکی تھیں جس کے بعد اب وہ اپنے گھر میں ایک لڑکے کی پیدائش کے خواہاں تھے۔

(جاری ہے)

 
گلی سے کچرا اٹھانے والے ایک ورکر کی نظرکوڑا دان میں بچی پر پڑی تو اس نے فوراََ پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو متعلقہ حکام کے ذریعے فلاحی ادارے میں پہنچا دیا۔ خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس گھناؤنے جرم میں ملوث والدین کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :