حراخان،ساگر خان اور عامر عطا کا ملی نغمہ ’’آئی لویوپاکستان‘‘ ریلیز کردیا گیا

جمعرات 13 اگست 2020 12:13

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء)معروف ٹک ٹاکر حراخان،گلوکار ساگر خان اور کوریو گرافر عامر عطا کا نیا ملی نغمہ’’آئی لویوپاکستان‘‘ ریلیز کردیاگیا اس ملی نغمے کو گذشتہ روز AS پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے اس گانے کو گلوکار ساگر خان نے گایا ہے جبکہ اس میں حراخان اور عامر عطا نے فیٹ کیا ہے اس گانے کا میوزک ساگر خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر بھی ساگر خان ہی ہیں اس گانے کے ڈی او پی اعظم صادق ہیں اور پروڈیوسرآسیہ ناز ہیں۔

(جاری ہے)

اس گانے کو ٹک ٹاک پر بھی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جسے حرا خان ٹک ٹاکر سمیت دیگر معروف ٹک ٹاکرز بھی وائرل کررہے ہیں۔