فیصل آباد چیمبرمیں کل یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جا ئے گی، تحریک پاکستان کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی ارواح کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جا ئے گا

جمعرات 13 اگست 2020 12:15

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیر اہتمام کل جمعہ کو یوم آزادی پاکستان شاندار طریقے سے منایا جائے گاجبکہ جمعہ کو چھٹی کے باوجود علی الصبح تحریک پاکستان کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی ارواح کیلئے قرآن خوانی ہوگی جس کے فوراً بعد پرچم کشائی کی رسم صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری رانا محمد سکندر اعظم خاں ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصل آباد چیمبر کے سکیورٹی سٹاف کا چاک و چوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی پیش کرے گا جبکہ اس دن کی مناسبت سے سٹاف ممبر ملی نغمے پیش کریں گے۔ اس موقع پر وہ تحریک پاکستان کے حوالے سے مختصراً اپنے تاثرات بھی بیان کریں گے۔مزید بر ۱ٓں جمعہ کی اس چھٹی کے متبادل کے طور پر ہفتہ کے روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دفاتر بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :