اماراتی حکام نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو آنے سے روک دیا

پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے سینکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 اگست 2020 12:17

اماراتی حکام نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو آنے سے روک دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2020ء) اماراتی حکام نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو آنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے سینکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے ہیں اور متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے کے باوجود مسافروں کو نہ آنے دیا۔گزشتہ روز امارات حکومت کی جانب سے اپنے ملک کی آمد سے قبل فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ(ICA) سے منظوری لینے کے عمل کو ختم کر دیا گیا تھا۔

جب pk217 پشاور ابوظہبی کے مسافر ایئرپورٹ پر پہنچے تو چیک ان کے عمل کے دوران ویزے کی منظوری نہیں بھیجی گئی۔پی آئی اے کی انتظامیہ نے ابوظہبی ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آئی سی اے کی منظوری کو ختم کر دیا گیا ہے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں تاہم امارات کے ہی امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو تنبیہ کی کہ اگر ایسے مسافر آئے تو وہ انہیں ڈی پورٹ کرکے ایئرلائن کو جرمانہ کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پی آئی اے کے 59 مسافر پشاور سے ابوظہبی کی پرواز پر نہ جاسکے اور ایئرپورٹ پر انتظار کرتے رہے، اسی طرح اسلام آباد سے بھی نجی ایئرلائن کے 83 مسافر ابوظہبی کی پرواز سے واپس اتارے گئے۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ابوظہبی ایئرپورٹ حکام سے اپنے کنٹری مینیجر کے ذریعے کنفیوژن کو ختم کرنے کے لیے رابطے میں ہے۔

اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان سفارتی ذرائع سے مدد کی درخواست کرے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کر دیا تھا ک ہ امارات واپس آنے والوں کو انٹری پرمٹ بنوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اعلان کے اماراتی ویزہ ہولڈرز جو اس وقت امارات سے باہر مقیم ہیں، اگر ان کے پاس کارآمد ویزہ ہے تو انہیں امارات واپس آنے کے لیے کسی انٹری پرمٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اس سے پہلے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ(ICA) کی جانب سے مملکت واپس آنے کے لیے انٹری پرمٹ حاصل کرنے کی جو شرط عائد کی گئی تھی، وہ اب ختم کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد اماراتی ریاستوں ابوظبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، اُم القوین اور فجیرہ کے ویزہ ہولڈرزانٹری پرمٹ کے بغیر امارات داخل ہو سکیں گے۔ البتہ دُبئی کے ویزہ ہولڈرز پر انٹری پرمٹ حاصل کرنے کی پابندی برقرار رکھی گئی