آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

جمعرات 13 اگست 2020 12:43

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں آمد 242500کیوسک اور اخراج ایک لاکھ30 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46400کیوسک اور اخراج46400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد23700 کیوسک اور اخراج10ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد76700کیوسک اور اخراج45700 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1514.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.063 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1234.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.774 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :