ترکی میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ، دو روز میں40 ہزار روسی سیاح انطالیہ پہنچ گئے

جمعرات 13 اگست 2020 13:04

ترکی میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ، دو روز میں40 ہزار روسی سیاح انطالیہ ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) انطالیہ کے گورنر ارسین یازیجی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف تدابیر کا انطالیہ میں سخت انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انطالیہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ انطالیہ مین سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ دو روز میں40 ہزار روسی سیاح انطالیہ پہنچ چکے ہیں جن میں سے روسی سیاحوں کی تعداد 10 ہزار کے لگ بھگ ہے جو کہ گزشتہ روز 34 ہزار 996 تک پہنچی ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ انشااللہ جرمن سیاحوں کی تعداد بھی جلد ہی بڑھ جائے گی۔ گورنر نے بتایا کہ سیاحوں نے ترکی کی جانب سے سیاحت کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یہاں تعطیلات انتہائی خوشگوار اور اعتماد کی فضا میں گزاریں گے کیونکہ انطالیہ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک محفوظ شہر بن چکا ہے۔