بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی کوما میں چلے گئے

سابق صدر کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا تھا اور دو روز قبل دماغ کی سرجری بھی کی گئی تھی، بھارتی میڈیا پر پرناب مکھرجی موت کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں، اہل خانہ نے تردید کردی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 13 اگست 2020 13:13

بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی کوما میں چلے گئے
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2020ء) بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی کوما میں چلے گئے۔ پرناب مکھرجی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور دو روز قبل ان کے دماغ کی سرجری بھی کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی کوما میں چلے گئے ہیں۔10 اگست کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جبکہ دو روز قبل ان کے دماغ کی سرجری بھی کی گئی تھی۔
سابق بھارتی صدر کی حالت اب بھی نازک ہے اور وہ وینٹیلیٹرپر ہیں۔ بھارتی میڈیا میں ان کی موت کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم اہل خانہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ پرناب مکھرجی کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کے والد کے بارے میں جو افواہ اڑائی جارہی ہے، وہ بالکل جھوٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےمیڈیا سے گزارش کی ہے کہ وہ انہیں کال نہ کریں۔ شرمشٹھا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنا موبائل فری رکھنا چاہتی ہیں، جس سے انہیں والد کے صحت سے متعلق معلومات ملتی رہے۔
پرناب مکھرجی سال 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے تھے۔  سابق بھارتی صدرنے 1969 میں سیاست میں قدم رکھا۔

 
اس سے قبل لیکچرار اور صحافی بھی رہے۔

پرنا ب مکھر جی بھارت کے کم عمر وزیربھی رہے جنہوں نے 1984-85ءمیں بطور وزیرخزانہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریا ں نبھائی اور ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا۔

انہوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔