چوہدری لطیف اکبر کی ہدایت پر 73 واںیوم پاکستان جشن آزادی انتہائی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

جمعرات 13 اگست 2020 13:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی ہدایت پر پاکستان کا 73 واںیوم پاکستان جشن آزادی انتہائی عقیدت و احترام ،نظریاتی جوش خروش اور 15 اگست کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ، 14 اگست کو پاکستان کے چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر کے میں بھی پاکستان کے جھنڈے لہرا کر قومی ترانوں اور ملی نغموں کی گونج میں جشن آزادی پورے قومی اتحاد و اتفاق سے مناکر بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کو پائوں تلے روندے گی ، ریاست بھر کی طرح لائن آف کنٹرول وادی لیپہ میں بھی جشن آزادی پاکستان شایان شان انداز میں منایا جائے گا ، پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اور گھرجھنڈیوں سے سجا دیئے گئے ہیں ، اور 15 اگست بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلی نکال کر مظلوم محکوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا مطالبہ کیاجائے گا ، گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ و سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جشن آزادی دراصل جشن آزادی کشمیر کی ریہسل بھی ہے اور بھارت سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کا تسلسل بھی ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ، معمار پاکستان قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قومی فلسفہ آزادی کے مطابق 14 اگست کو قوم ایک بار پھر کوہ ہمالیہ کی طرح اپنے بلند عزم کا تجدید عہد کریگی اوربھارت کی یوم آزادی کے موقع پر جلسے جلوس ریلیاں ، احتجاجی مظاہرے منعقد کر کے اس کے سکولرازم اور جمہوریت کے کھوکھلے نعروں اور دعوئوں کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کریں گے ، شوکت جاوید میر نے کہا جش آزادی پاکستان اور کشمیریوں کے عزم و یقین کا جزلاینفق ہے ہم بہادرافواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ قومی وقار تشخص کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے ، وادی لیپہ کے نتے جرات مند اورپرامن عوام پر بھارتی فوج نی7 اگست کو گولہ باری کے ذریعے جنگ مسلط کر نے کی کوشش کی اس کا جواب نہتے عوام نے قومی قومی جزبے سے دیاوہ تاریخ رقم کر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت بھونڈی حرکتیں کر کے پرامن فضاء کو خراب کرنے پر تلا ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے آئے روز کی جانے والی ریاستی دہشت گردی عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے جس کا عالمی دنیا کو نوٹس لینا ہوگا ورنہ کشمیر کے آتش فشاں پہاڑوں کی زد میں پوری دنیا کا امن آ سکتا ہے۔