پاکستانی اپنے پاسپورٹ کی مدد سے اماراتی ویزہ کے اصلی ہونے کی جانچ کر سکتے ہیں

ICA کی ویب سائٹ پرامارتی ویزہ ختم ہونے کی تاریخ کا بھی پتا چلایا جا سکتا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 13 اگست 2020 13:43

پاکستانی اپنے پاسپورٹ کی مدد سے اماراتی ویزہ کے اصلی ہونے کی جانچ کر ..
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2020ء) متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں ۔ جنہیں اپنے ویزہ ٹائپ کے اعتبار سے ویزوں کی مُدت میں توسیع کروانی پڑ جاتی ہے۔ کئی پاکستانی افراد کو اس بات کا تو علم ہوتا ہے کہ ان کے ویزے کی مُدت کس مہینے میں ختم ہو جائے گی تاہم وہ ویزہ ایکسپائری کی تاریخ بھول جاتے ہیں۔ کئی بار ویزہ ایکسپائری کی تاریخ گزر جاتی ہے جس کے بعد اس کی تجدید کروانے پر جرمانے کی ادائیگی بھی کرنا ہوتی ہے۔

اگرچہ کئی افراد اپنے پاسپورٹ کے صفحات دیکھ کر ویزہ ایکسپائری کی تاریخ پتا چلا لیتے ہیں۔ تاہم کئی بار ویزہ ایکسپائری تاریخ معلوم کرنے کا خیال اس وقت آتا ہے جب پاسپورٹ ان کے پاس موجود نہیں ہوتا۔ اس مسئلے کا بھی ایک آن لائن حل موجود ہے جس سے چند سیکنڈز میں ویزہ ایکسپائری کی تاریخ معلوم کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

امارات کے ویزہ کے کارآمد ہونے یا اس کی ایکسپائری کی تاریخ پتا چلانے، حتی کہ کسی نئے ویزے کے اجراء کے وقت اس کے اصلی یا جعلی ہونے کا پتا چلانے کی بھی سہولت موجود ہے۔

کوئی بھی شخص فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (IAC)کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پاسپورٹ نمبر کے اندراج کے ذریعے ویزہ کے کار آمد ہونے ، اصلی ہونے یا اس کی ایکسپائری کی تاریخ معلوم کر سکتا ہے۔ جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
 1۔ IAC کے ویب لنک https://smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/default.html#/fileValidity پر کلک کریں۔
2۔ 'Passport Information' کے ریڈیو بٹن کا انتخاب کریں۔

3۔ اس کے بعد 'residency' یا 'visa' پر کلک کریں۔
4۔ نیا پیج کھُلنے پردیئے گئے خانوں میں اپنے پاسپورٹ کا نمبر اور اس کی ایکسپائری تاریخ درج کریں۔
5۔ اسی ویب پیج پر دائیں جانب نیچے اپنی قومیت منتخب کر کے ۔ جس کے بعد بائیں جانب باکس میں ایک نمبر ظاہر ہو گا۔
6۔ اس captcha چیک باکس کو سلیکٹ کر کے سرچ پر کلک کریں۔ جس کے بعد اگلا پیج کھُلنے پرویزہ کی تفصیلات اور اس کی ایکسپائری تاریخ بھی ظاہر ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :