فیس بک نے امریکی انتخابات میں ووٹنگ سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے ووٹنگ انفارمیشن سینٹر قائم کر دیا

جمعرات 13 اگست 2020 14:48

فیس بک نے امریکی انتخابات میں ووٹنگ سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے ..
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیی3 نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات میں ووٹنگ کے عمل سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے ووٹنگ انفارمیشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مرکز فیس بک اور انسٹاگرام کے امریکی صارفین کو انتخابات میں ووٹنگ سے متعلق آسان، مربوط اور درست معلومات فراہم کرے گا اور ان کے منتخب عہدیداروں کو جوابدہ بنانے میں ان کی مدد کرے گا۔

فیس بک نے کہا کہ ان کا ادارہ نے الیکشن حکام کے ساتھ انتخاباتی نتائج سے متعلق غلط اور گمراہ کن اطلاعات بارے بھی بات چیت کی ہے جو ایک نئے خطرے کے طور پر سامنے آسکتی ہیں جبکہ کمپنی تمام50 ریاستوں اور ضلع کولمبیا میں امریکی انتخابی حکام کو مفت تشہیری کریڈٹ کی بھی پیشکش کر رہی ہے تاکہ وہ انتخابی عملے کی بھرتی میں ان کی مدد کرسکیں۔