زاہد احمد نے ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ بارے اداکاروں کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا

جمعرات 13 اگست 2020 15:58

زاہد احمد نے ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ بارے اداکاروں کے بیان کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) اداکار زاہد احمد نے ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ بارے اداکاروں کے بیانات کو شرمناک قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ انہیں بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے کچھ اداکار یہ سمجھتے ہیں کہ ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے سے ان کی نوکری خطرے میں ہے تو جب آپ اپنے کام میں اچھے ہوں تو نوکری کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ہم مسلمان ملک میں رہتے ہوئے اس طرح کے ڈرامے نہیں بنا رہے۔

متعلقہ عنوان :