موسمی مکئی اگست کے وسط تک کاشت کی جاسکتی ہے،ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 13 اگست 2020 17:26

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ موسمی مکئی اگست کے وسط تک کاشت کی جاسکتی ہے ‘مکئی زرخیز زمین میں کاشت کی جاتی ہے‘ریتلی اور کلراٹھی زمین مکئی کے لئے موزوں نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی منظورشدہ اقسام پرل 2011‘ ایم ایم آر آئی ییلو2011‘ملکہ 2016‘ گوہر2016‘ ساہیوال گولڈ‘ سمٹ پاک‘ پاپ1‘سویٹ1یاہائبرڈ اقسام ایف ایچ 949‘وائی ایچ 1898 ‘ ائیف ایچ 1046‘ ایف ایچ 1036‘ وائی ایچ5427استعمال کریں‘ زمین کی تیاری کیلئے اس میں جن سے چار مرتبہ ہل اور سہاگہ چلائیں اگرزمین کی تہہ سخت ہے تو پہلی دفعہ اس میں پلٹنے والا ہل چلائیں‘ بارانی علاقوں میں مکئی بذریعہ ڈرل کاشت کی جاتی ہے اور اس کا شرح بیج12 سے 15کلوگرام فی ایکڑ ہوتاہے ‘نہری علاقوں میں مکئی چوپے سے کاشت کی جاتی ہے اوراسکا شرح بیج 8سے 10کلوگرام فی ایکڑ ہوتاہے ‘نہری علاقوں میں موسمی مکئی کی کاشت کیلئے کھیت میں اڑھائی فٹ باہمی فاصلے کی شرقاً غرباً وٹیں بنائیں۔

متعلقہ عنوان :