کاشتکاروں کو مون سون کی بارشوں کا پانی محفوظ کرنے کی ہدایت

جمعرات 13 اگست 2020 17:26

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے بارانی علاقوں میں کاشتکاروں کو مون سون کی بارشوں کا پانی محفوظ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ پانی زراعت کی بنیادی ضرورت ہے لہذا آبپاش علاقہ جات ہوں یا بارانی پانی کے بغیر کاشتکاری کا تصور بعیدازقیاس ہے خصوصاً بارانی علاقوں میں فصلوں کی کاشت کا تمام تردارومدار باران رحمت کے نزول پرہے لہذاکاشتکار بارانی علاقوں میں فصلات کی کامیاب کاشت اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے بارشوں کے پانی کوضائع ہونے سے بچائیں اور اس کا درست طریقے سے استعمال بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :