نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنزوفاق اور تمام صوبوں کی15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں، سعیدغنی

ہم نجی اسکولوں کے مسائل پر پہلے بھی ان کی آواز وفاق تک پہنچا چکے ہیں اور آئندہ بھی ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیر تعلیم سندھ

جمعرات 13 اگست 2020 17:38

نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنزوفاق اور تمام صوبوں کی15 ستمبر کو تعلیمی ادارے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنوں سے درخواست ہے کہ وہ وفاقی اور تمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اور والدین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ہم نجی اسکولوں کے مسائل پر پہلے بھی ان کی آواز وفاق تک پہنچا چکے ہیں اور آئندہ بھی ہم ان کے ساتھ ہیں۔

جمعرات کے روز جاری اپنے ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی مٹینگ میں تمام صوبوں کی مشاورت اور اس کمیٹی میں شامل ایجوکیشنسٹ اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دیگر کی مشاورت کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر 2020 کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 7 ستمبر کو اس کمیٹی کا ایک اور اجلاس بھی بلایا گیا ہے، جو اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی صحت اور کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال سے کسی قسم کا بچوں کو نقصان نہ پہنچیں سب کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی کارروائی کریں، جس کا ان اسکولز اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس کا نقصان ہو۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نجی اسکولز کی تمام ایسوسی ایشنز حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کریں گی۔