بھارت میں شیعوں کے حوالے سے خامنہ ای کی ٹویٹ پر غضب ناک رد عمل

خامنہ ای بھارتی حکومت پر دبا ئوکے مقصد سے فرقہ وارانہ کارڈ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں،ناقدین

جمعرات 13 اگست 2020 17:46

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ کی جانب سے اپنے ہندی زبان کے ٹویٹر اکائونٹ پر عید غدیرکے حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ کے بعد بھارت میں شدید غم و غصے پر مبنی رد عمل سامنے آیا ہے ، خامنہ ای پر مذہبی انقسام کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت پر دبا ئوکے مقصد سے فرقہ وارانہ کارڈ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای کی یہ ٹویٹ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں بھارتی مدد کے حوالے سے ایران کی توقعات پوری نہ ہونے کے بعد سامنے آئی ۔رپورٹ کے مطابق تہران کے نزدیک نئی دہلی امریکی پابندیوں کے سبب ادھڑی ہوئی ایرانی معیشت کی مدد کے لیے مطلوبہ پیمانے پر اقدامات نہیں کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت ایرانی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک تھا۔ تاہم امریکی پابندیوں کے بعد اس نے ایرانی تیل کی خرید روک دی۔ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی رہبر اعلی نے سیاسی دبائو ڈالنے کے مقصد سے بھارت میں فرقہ واریت بھڑکانے کے لیے ٹویٹر استعمال کرنے کی مایوس کن کوشش کی۔