کورونا وائرس لاک ڈائون سے خام تیل کی عالمی طلب میں کمی ہوئی ،آئی ای اے

جمعرات 13 اگست 2020 17:53

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای ای) نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے خام تیل کی طلب میں کمی ہوئی بالخصوص ہوابازی اور ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کی بندش سے تیل کی کھپت پر بہت برا اثر پڑا۔

(جاری ہے)

یہ بات آئی ای اے کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں کہی گئی۔آئی ای اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث خام تیل کی طلب میں ریکارڈ کمی ہوئی جو کہ رواں سال اوسطاً 8.1 ملین بیرل یومیہ تک کم ہونے کا امکان ہے۔ادارے نے رواں سال کے لیے خام تیل کی عالمی طلب مجموعی طور پر 91.9 ملین بیرل یومیہ رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم 2021 ء میں یہ بڑھ کر 97.1 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :