شیخ عمر ریحان کی کاٹی کے صدر کی حیثیت سے کارکردگی بہترین ہے،ایس ایم منیر

جمعرات 13 اگست 2020 18:01

شیخ عمر ریحان کی کاٹی کے صدر کی حیثیت سے کارکردگی بہترین ہے،ایس ایم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے شیخ عمر ریحان کی کاٹی کے صدر کی حیثیت سے کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رواں سال کورونا وائرس نے تمام شعبوں کو متاثر کیا اور ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے لیکن کاٹی کے صدر نے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کیا اور ہر ممکن طور پر کاٹی کے دفتر میں بیٹھ کر کاٹی کے ممبران کے مسائل حل کرانے کی بھرپور کوششیں کیں۔ کاٹی کے صدر شیخ عمرریحان نے ایس ایم منیر کی جانب سے اپنے لئے جذبات پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :