وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کو سی پیک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

جمعرات 13 اگست 2020 18:51

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کو سی پیک کے حوالے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کو سی پیک کے حوالے سے بریفنگ دی، 10 وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

فورم نے سی پیک ترقی کی رفتار پر اظہارِ اطمینان کیا اور متعلقہ وزارتوں کی جانب سے سی پیک پر پیش رفت کو تیز تر کرنے کے حوالہ سے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :