معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد

جمعرات 13 اگست 2020 18:51

معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق پشاور بی آر ٹی منصوبہ ایک حقیقت بن چکا ہے ،اسٹیٹ آف دی آرٹ اور ماحول دوست منصوبہ پر سبسڈی کا بوجھ بھی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم منصوبہ کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہے۔