17 اگست سے لعل شہباز قلندر کا مزار بھی ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے گا،سہیل انور سیال

عبداللہ شاہ غازی کیے عرس میں ایک لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی ،صوبائی وزیر کی عرس تقریبات کے آخری دن میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اگست 2020 19:28

17 اگست سے لعل شہباز قلندر کا مزار بھی ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ 17 اگست سے لعل شہباز قلندر کا مزار بھی ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے گا ۔حضرت عبداللہ شاہ غازی کیے عرس میں ایک لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی ہے ۔اس دوران سیکیورٹی اہلکاروںنے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد بھی کروایا ۔

جمعرات کو پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی ۔ عرس کے آخری روز بھی زائرین کی بڑی تعداد نے شاہ غازی بابا کے مزار پر حاضری دیکر اولیا کرام سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ ہم اولیاء کرام سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں، کورونا کے بعد تمام مذہبی سرگرمیاں پہلے جیسی ہوں گی۔

(جاری ہے)

غازی بابا کے عرس میں 1 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی ، اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل بھی کروایا ، 17 اگست سے حضرت لعل شہباز قلندر کا مزار بھی ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ جوہی میں سیلابی ریلے نے تباہی کی۔گاج ڈیم وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اب تک تعمیرنہیں ہورہا ہے۔بارشوں کے بعد سندھ کے دریاؤں کی صورتحال کنٹرول میں ہے ، اندرون سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔