جامعہ کراچی، سیمسٹر ضمنی امتحانات برائے 2019 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات اب 17 اگست سے آن لائن ہوں گے

جمعرات 13 اگست 2020 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) انچارج سیمسٹرایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثیر احمد خان کے مطابق آئوٹ گوئنگ( Outgoing )اورسابق طلبہ( Ex-Students )(مارننگ وایوننگ پروگرام)کے ضمنی امتحانات برائے 2019 ء کے ملتوی ہونے والے امتحانات اب آن لائن17اگست تا28 اگست2020 ء بشمول ہفتہ اور اتوار منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 05 تا07اگست منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کرچکے ہیں انہیں وہ پرچے دوبارہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔تمام اہل امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔تمام اہل / نااہل امیدواروں کی فہرست متعلقہ شعبہ جات ،انسٹی ٹیوٹس اور سینٹرز کو پہلے ہی ای میل کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :