ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر ضلعی پولیس افسران کی زیرصدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 13 اگست 2020 18:21

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر کے حکم پرضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور اسسٹنٹ کمشنرصاحبان ضلع ہذا نے بسلسلہ محرم الحرام2020 متعلقہ سرکل کے ایس ایچ اوز، امن کمیٹی ممبران، لائسنسداران /منتظمین جلوس و مجالس کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس کے علاوہ میٹنگ میں دیگر محکمہ جات محکمہ ہیلتھ، سول ڈیفنس، ریسکیو1122،سوئی گیس، پی ٹی سی ایل اور واپڈا کے سربراہان بھی موجود تھے سرکل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میٹنگ کی صدار ت ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری نے کی جو کہ اے سی آفس ٹوبہ میں منعقد کی گئی۔ سرکل کمالیہ میں میٹنگ کی صدارت ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل اور اے سی کمالیہ محمد عرفان نے کی۔

(جاری ہے)

سرکل گوجرہ میں میٹنگ کی صدارت ڈی ایس پی گوجرہ افتخار احمد اور اے سی گوجرہ سندس حارث نے کی۔ایس ڈی پی او و اے سی صاحبان نے کہا کہ آپ کا اور ہمارا مقصد ایک ہے کہ دوران محرم الحرام امن وامان برقرار رہے۔ ضلع پولیس اور ضلعی انتظامیہ دوران محرم الحرام آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور آپ کی سکیورٹی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کرونا ایس او پی پر عمل درآمد کروانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں گے۔

شرکاء کو محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے دوران سیکورٹی کے معاملات کے بارے تفصیلی بریف کیا گیا۔ جبکہ شرکاء میٹنگ سے سیکورٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئے تجاویز بھی لی گئیں۔شرکاء میٹنگ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔