بھارت 5 نہیں، 500 رافیل طیارے بھی خرید لے، ہم تیار ہیں، ترجمان پاک فوج
بھارت رافیل طیارےکیا؟ ایس 400 بھی لے آئے، ہم محدود وسائل میں بھارت کا مقابلہ کریں گے،پاکستان کیخلاف 3 محاذ کھولنے کا بھارت کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ میجر جنرل بابر افتخار کی نیوز کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اگست 2020 18:28
(جاری ہے)
پاک فوج بھرپور انداز میں جواب دیتی ہے لیکن پروفیشنل فوج ہونے کی وجہ سے صرف ان جگہوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں سے فائر ہوتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے کرفیو نافذ ہے۔دنیا کا ہر ظلم کشمیریو ں پر آزمایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو سلام ہے جو آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔ عالمی میڈیا نے بھارتی مظالم بے نقاب کئے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے مبصرگروپ کو لائن آف کنٹرول پر جانے کی کوئی آزادی نہیں، لیکن ہم نے عالمی مبصرین کو آزادکشمیر میں ہرجگہ جانے کی اجازت دی۔ ایل اوسی پر شہریوں کی حفاظت کیلئے شیلٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ایک ہزار شیلٹرز تعمیر ہوچکے ہیں، باقی بنائے جا رہے ہیں۔ہندوستان کو اندرونی معاملات نے ایسے موڑ پر لے آیا ہے کہ لاوا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔ بھارت خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔ کراچی سٹاک ایکسچینج پر ناکام حملہ یا دہشتگردو کی معانت کیلئے منی لانڈرنگ کے تانے بانے ہندوستان سے ملتے ہیں۔ بھارت کی اسلحہ خریداری اس کی جارحانہ عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان ہندوستان کے مذموم اداروں سے مکمل آگا ہ ہے، جنگیں صرف اسلحے کے زور پر نہیں جیتی جاتیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان کیخلاف 3محاذ کھولنے کا بھارت کا خواب پورا نہیں ہوگا، بھارت نے فرانس سے 5 رافیل طیارے خریدے ہیں، بھارت 500رافیل طیارے بھی خرید لے، ہم تیار ہیں، ہم محدود وسائل میں بھارت کا مقابلہ کریں گے۔بھارت رافیل لے آئے یا ایس 400 ہم دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن بھارتی ایجنٹ تھا، جو پاکستان میں خون ریزی چاہتا تھا۔ کلبھوشن کے ہاتھ معصوم پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ کلبھوشن سے متعلق ہم عالمی قوانین کی پاسداری کررہے ہیں۔ احسان اللہ احسان کی مبینہ ٹیپ میں الزامات بے بنیاد ہیں، احسان اللہ احسان کو آپریشن کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، احسان اللہ احسان موقع پاکر فرار ہوگیا۔احسان اللہ احسان نے بڑی انفارمیشن دی، احسان اللہ احسان کی معلومات سے بڑا فائدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے بھرپور کردار کیا ہے، افغانستان میں قیام امن پاکستان میں امن ہے۔افغانیوں کے بعد اگر کوئی امن چاہتا ہے تو وہ پاکستان ہے۔افغانستان میں مکمل امن جلد بحال ہوجائے گا۔افغانستان میں امن کے ساتھ مہاجرین کی واپسی کیلئے بھی پرامید ہیں۔آپریشن ردالفساد میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے، اس میں 40ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقہ دہشتگردوں سے خالی،400ٹن بارودی مواد کو تلف، انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن کیے گئے۔18ہزار سے زائد دہشتگردوں کو مارا گیا، 70ہزار سے زائدبھاری اسلحہ برآمد کیا ہے۔ بارڈر پر سکیورٹی کے انتہائی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کورونا وائرس کیخلاف کامیابی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی، عوام نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا، خطرہ ابھی ٹلا نہیں، دنیا میں وباء دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، دوسرا فیز شروع ہورہا ہے، فیس ماسک اور احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا۔ محرم میں پوری طرح احتیاط کرنی ہوگی۔افواج پاکستان ٹڈی دل سمیت پولیو مہم میں بھی حکومت کی بھرپور مدد کررہی ہے۔ میں فرنٹ لائن ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل، اور تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے سرگرم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.