پیپلزپارٹی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے بیانات کو ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف قرار دیدیا

وفاق کی جانب سے کراچی کے خلاف سازش منتخب حکومت کے مینڈیٹ، جمہوریت کے خلاف اور آئین شکنی ہوگی، نفیسہ شاہ

جمعرات 13 اگست 2020 20:00

پیپلزپارٹی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے بیانات کو ملکی سالمیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے بیانات کو ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف قرار دیدیا۔ ایک بیان میں پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے متعلق بیانات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں ملک کی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ وفاق کی جانب سے کراچی کے خلاف سازش منتخب حکومت کے مینڈیٹ، جمہوریت کے خلاف اور آئین شکنی ہوگی، کراچی سندھ کا حصہ تھا اور ہمیشہ سندھ کا حصہ رہے گا، تمام جماعتوں کو متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنانا چاہئے، این ایف سی، پانی گیس اور بجلی کا معاملہ ہو یا ترقیاتی منصوبے وفاق نے ہمیشہ سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہاکہ سندھ کے ساتھ ناانصافی برتنے والوں کو کراچی کا کوئی درد نہیں بلکہ اپنے مفادات عزیز ہیں، وفاق بتائے کہ گذشتہ کئے برسوں سے کراچی کو کون سا منصوبہ مکمل کر کے دیا ہی نفیسہ شاہ نے کہاکہ گرین لائن منصوبہ ہو یا کوئی اور منصوبہ کراچی کے لوگوں سے وفاق نے صرف کھوکھلے وعدے ہی کئے ہیں، اس سے قبل کراچی کی جناح ہسپتال کو وفاق کی جانب سے چھیننے کی کوشش کی گئی، جو کراچی کے ایک اسپتال چلانے کے اہل نہیں وہ پورے کراچی کو کیا چلائیں گے۔